چوری، ڈکیتی کی وار داتیں، ڈاکوؤن نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر 6گھروں کا صفایا کر دیا
لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوں اور چوروں نے شہریوں کو لاکھوں روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا تفصیلات کے مطابق شمالی چھاونی کے علا قہ میں سے 4مسلح ڈاکو عارف کی فیملی کو یر غمال بنا کر5لاکھ 15ہزار روپے مالیت کی نقدی اور طلا ئی زیورات اور مو با ئل فون لوٹ کر فرار ہو گئے ہنجروال کے علاقہ میں مسلح ڈاکونے مزمل کی فیملی کو یرغمال بنا کر5لاکھ50 ہزار مالیت کی نقد ی او ر موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے.لیاقت آباد کے علا قہ میں ڈاکو فراز کی فیملی کو یرغمال بنا کر 4لاکھ10 ہزار روپے مالیت کے طلائی زیورات،نقد ی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ گجر پورہ کے علاقہ میں ڈاکو حمزہ کے گھر میں گھس کر اس کی فیملی سے 3لاکھ 25ہزار کی نقد ی اور طلائی زیورات لوٹ کر فر ار ہو گئے۔ گلشن راوی کے علاقہ میں ڈاکو حشمت کے گھر سے فیملی کو یرغمال بنا کر1 لاکھ روپے کی نقدی اور موبائل فون،مغٖلپورہ کے علاقہ میں ڈاکو طاہر کی فیملی کو یرغمال بنا کر1لاکھ 55ہزار کی نقدی اور مو با ئل فو ن جبکہ فیکٹری ایریا اور ستوکتلہ سیگاڑیاں اور جوہر ٹاون،لاری اڈا اور غالب مارکیٹ سے موٹرسائیکلیں چوری کر لیں گئیں۔