موبائل خدمت مرکز کا ہفتہ وار شیڈول
لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہوراشفاق خان نے کہا ہے موبائل خدمت مرکز پر آنے والے شہری سماجی فاصلہ سمیت حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کریں ہفتہ وار شیڈول کے مطابق موبائل پولیس خدمت مرکز بروزپیرشاہدرہ بس سٹاپ، منگل شاہدرہ، بدھ چوبرجی،جمعرات مغلپورہ، جمعہ برکی اوربروز ہفتہ پیراگون سٹی فرائض سرانجام دے گا۔