لاہور پولیس شہدا ء افواج اور ہیروز کو سلامی پیش کرتی ہے: اشفاق خان 

لاہور پولیس شہدا ء افواج اور ہیروز کو سلامی پیش کرتی ہے: اشفاق خان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے یوم دفاع پاکستان پر افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور پولیس ملکی سرحدوں کی حفاظت کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء افواج اور ہیروز کو سلام پیش کرتی ہے ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ لاہور پولیس کا ہر سپاہی ملک کی اندرونی بیرونی سرحدوں کی حفاظت کیلئے افواج پاکستان، سکیورٹی فورسز اور پوری قوم کے شانہ بشانہ ہے ڈی آئی جی آپریشنز نے مزید کہا کہ آج تجدید عہد کا دن ہے آئیں ہم سب مل کر پاکستان کے دفاع کو مزید مضبوط اور ناقابل تسخیر بنائیں اشفاق خان نے کہا کہ ستمبر 1965ء کی جنگ میں افواج پاکستان نے جس شجاعت اور بہادری کا مظاہرہ کیا،تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پنجاب پولیس بھی ملک اور سماج دشمن عناصر کے خلاف جنگ میں 1500شہداء کا نذرانہ دے چکی ہے اشفاق خان نے اس امر کا اعادہ کیا کہ لاہور پولیس ملکی سالمیت اورعوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے کسی بھی بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

مزید :

علاقائی -