صوبائی دارالحکومت‘ مختلف مقامات سے 2 نامعلوم افراد کی نعش برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں مختلف مقامات سے دو نامعلوم افراد کی نعش برآمد تفصیلات کے مطابق مصری شاہ کے علاقے میں 35 سالہ شخص کو مردہ پڑا دیکھ کر مقامی رہائشیوں نے پولیس کو اطلاع کی جس پر پولیس نے نعش شناخت نہ ہونے پر مردہ خانے منتقل کر دی جبکہ مغل پورہ کے علاقے میں نہر کنارے سے نامعلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی پولیس کے مطابق دونوں افراد نشے کے عادی تھے جن کی موت نشے کی زیادتی کے باعث واقع ہوئی ہے تاحال دونوں کی شناخت نہ ہو سکی ہے۔