لاہور کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک،سرسبزماحول کو فروغ دیا جارہا ہے،  رضوان نصیر

 لاہور کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک،سرسبزماحول کو فروغ دیا جارہا ہے،  رضوان ...

  

لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی ٹھوکر نیاز بیگ لاہور سے زیر تربیت ریسکیو کیڈٹس کے ہمراہ ایک منٹ میں پندرہ سو پودے لگا کر شجرکاری مہم کا آغازکیا تاکہ صوبائی دارالحکومت لاہور کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک کر کے سرسبزوشاداب ماحول کو فروغ دیا جائے سینئر ریسکیوافسران، انسٹرکٹرز اوربیسک کورس 33 کے زیر تربیت کیڈٹس کے ہمراہ ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے سامنے سے گزرنے والی رابطہ سڑک کے دونوں اطراف اور موٹروے سے ملحقہ گرین بیلٹ میں پودا لگا کرشجرکاری مہم شروع کی تاکہ اہلیان لاہورکیلئے علاقہ کو سرسبزوشاداب بنایا جاسکے شجرکاری مہم میں ڈاکٹر فرحان خالد رجسٹرارایمرجنسی سروسز اکیڈمی، محمد احسن ہیڈ آف سیفٹی،مس دیباشہناز اختر چیف انفارمیشن آفیسر، دیگر اکیڈمی افسران و ریسکیورز نے حصہ لیا اس موقع پر ڈاکٹر رضوان نصیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درخت انسانی حیات کا لازمی جزوہیں اور زندگی کی علامت سمجھے جاتے ہیں جبکہ ریسکیورز پاکستان میں زندگی بچانے والے کے طور پر جانے جاتے ہیں اس لئے زیر تربیت ریسکیو کیڈٹس اور شہریوں کو صحت مند ماحول فراہم کرنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سر سبز پودے زمین کو صحت مند زندگی گزارنے کے قابل بنانے میں ہمیشہ اہم کردار اداکرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے ملک کی سرزمین کا جنگلات پر مشتمل احاطہ کم یا زیادہ 02 فیصد ہے جو بین الاقوامی معیار کے مطابق 25 فیصد ہونا چاہئے۔لہذا درختوں کی افزائش کرنا وقت کی ضرورت ہے اورماحولیاتی تبدیلیوں کے نقصان دہ اثرات جیسے سیلاب، زمینی کٹا¶ اور فضائی ا?لودگی وغیرہ سے بچانے میں درختوں کے بے مثال کردار و اہمیت کو کبھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی،شعبہ سیفٹی کے افسران و انسٹرکٹرز کو ماحول ماحولیاتی ا?لودگی سے پاک اور خوبصورت بنانے کے اس اقدام کو سراہاا ورہدایت کی کہ ہر کیڈٹ کو ایک پودے کی دیکھ بھال کی ذمہ داری دی جائے کیونکہ سب کی اجتماعی کوششوں اور محنت سے ہی ماحول کو سرسبزوشاداب بنایا جاسکے۔

مزید :

علاقائی -