ناقص ٹریفک انتظامات پر سخت کارروائی کی جائیگی، حماد عابد

ناقص ٹریفک انتظامات پر سخت کارروائی کی جائیگی، حماد عابد

  

لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)سی ٹی او لاہور کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے چھٹی کے روز مختلف ٹریفک سیکٹرز کے سرپرائز وزٹس کرکے ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے نیو ائیر پورٹ، اولڈ ائیرپورٹ، کینٹ، گلبرگ، شادمان، مزنگ، نوانکوٹ کے ٹریفک انتظامات اور سمن آباد اتوار بازار انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر سی ٹی او لاہور نے ناقص ڈیوٹی پر نواں کوٹ اور سمن آباد کے سیکٹر انچارج سمیت متعدد سیکٹر انچارجز کی سرزنش کی اورڈیوٹی پوائنٹس پر غیر حاضر متعدد وارڈنز کو معطل، کلوز لائن کر دیا گیا۔ سرکل انچارجز کو ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی اور بے ہنگم ٹریفک درست کرنے کا حکم دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دوبارہ سرپرائز وزٹ کیا جائے گا، ناقص انتظامات پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ رانگ پارکنگ، تجاوزات اور بے ہنگم ٹریفک سے سڑکوں کو حسن ماند پڑتا جارہا ہے۔ تمام سرکل انچارجز اپنے اپنے سرکل کا وزٹ کریں،اب شوکاز نوٹسسز جاری ہونگے۔ تجاوزات، رانگ پارکنگ اور بے ہنگم ٹریفک پر متعلقہ سیکٹر اور سرکل انچارج ذمہ دار ہوگا۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ تجاوزات نہ ہٹانے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کارروائی کی جائے۔ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی خودکشی کے مترادف ہے۔ روڈز پر تجاوزات قائم کرنا، سرکاری جگہ پر قبضہ کے مترداف ہے۔

مزید :

علاقائی -