ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری 

ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)ڈسٹرکٹ پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ کی گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔پولیس لائنز میں موجود فائرنگ رینج پر ڈولفِن سکواڈ کے 137جوانوں کی فائر پریکٹس کروائی گئی۔اہلکاروں کو ایس ایم پی فائیو اور بریٹا پسٹل کے را¶نڈ فائر کروائے گئے۔پولیس لائنز میں موجود جوڈیشل ونگ نے ڈسٹرکٹ لاہور کے 3610 جبکہ دیگر اضلاع کے 39 ملزمان کو بحفاظت مختلف عدالتوں میں پیش کیا۔زیر تربیت 10 خواتین سمیت 124سب انسپکٹرزکو 06 ہفتوں پر محیط کورس ''B'' مکمل کر وایا گیا۔زیرتربیت سب انسپکٹرز کوپولیس لائنز اسٹیبلشمنٹ ورکنگ بارے تربیت دی گئی۔ایس پی ہیڈ کوارٹرز جمیل ظفر کی زیر صدارت میڈیکل بورڈ کا اجلاس منعقد ہواجس میں بورڈ ممبران ایم ایس پولیس لائنز ہسپتال ڈاکٹر نیاز احمداور ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز فرحت عباس نے شرکت کی۔اجلاس میں 38 پولیس اہلکاروں کی بیماری علاج یا دیگر اخراجات کے حوالے سے مالی امداد کا جائزہ لیا گیا۔میڈیکل بورڈ نے ان درخواستوں جائزہ لینے کے بعد اپنی سفارشات مرتب کیں۔مختلف احتجاج اور اہم شخصیات کی پیشی سمیت دیگر اہم سیکیورٹی پوائنٹس پر روزانہ 121 سے زائد پلاٹون روانہ کئی گئی۔

مزید :

علاقائی -