فروکہ،اوباش نوجوا ن کی 6سالہ بچی سے بداخلاقی کی کوشش 

  فروکہ،اوباش نوجوا ن کی 6سالہ بچی سے بداخلاقی کی کوشش 

  

فروکہ/سرگودھا(نامہ نگار)قصبہ رتھانہ میں درندہ صفت نوجوا ن کی چھ سالہ بچی سے بداخلاقی کی کوشش گاؤں کے لوگوں نے ناکام بنا دی،عامر حیات نے پولیس تھانہ ساہیوال کو بتایا کہ اسکی چھ سالہ بیٹی(ث) قریبی دکان سے ٹافیاں لینے گئی تو گلی سے اوباش نوجوان فاروق نے اسکو ورغلا لیا اور سرکاری سکول کی عمارت میں لے جا کر بداخلاقی کرنے لگاجس پر بچی چیخ وپکار کرنے لگی تو لوگ آگئے اور ملزم   بھاگ گیا،پولیس تھانہ ساہیوال نے ملزم فاروق کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مزید :

علاقائی -