سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں: سی سی پی او 

    سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں: سی سی پی او 

  

 لا ہو ر(کر ائم رپو رٹر)سربراہ لاہور پولیس نے چند روز قبل پرانی انارکلی ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے باپ بیٹے کی عیادت کیلئے ان گھر پہنچ گئے، سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے زخمی محمد نوید اور محمد ندیم کو پھول بھی پیش کئے   اس موقعہ پر ایس کی انوسٹی گیشنز سول لائنز،  ایس پی آپریشنز صفدر کاظمی، ڈی ایس پی رانا اسلام، ایس ایچ او قمر عباس اور انچارج انوسٹی گیشنز ذوالفقار بھی موقعہ پر موجود تھے، اہل خانہ نے گھر آمد اور عیادت پر سی ای پی او لاہور محمد عمر شیخ کا شکریہ ادا کیا، باپ بیٹے کی عیادت کرتے ہوئے عمر شیخ کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس کیا جاچکا ہے جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے گا، انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے مالی امداد دینے کا بھی اعلان کیا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ واردات میں متاثر ہونے والوں کے گھر خود نہ پہنچ سکا تو میرے ایس پی صاحبان جائیں گے جس کا مقصد متاثر فیملی کو اس بات کا احساس دلانا ہوگا کہ ہم ان کے ساتھ ہیں اور زیادتی کرنے والے ملزمان کسی صورت نہیں بچ سکیں گیں، میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹریٹ کرائم پر ہر صورت قابو پایا جائے سٹریٹ کرائم کی روک تھام کیلئے موثرناور ٹھوس اقدامات کئے جائیں، افسران کی جی پی ایس لوکیشن کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ تمام ایس پیز کو اپنی واٹس ایپ لوکیشن روزانہ شیئر کرنے کا حکم دیا گیا ہے، سائلین کو پولیس سے اکثر یہ مسئلہ ہوتا ہے آفسران دفتر میں نہیں ہوتے واٹس ایپ لوکیشن شیئر کرنے کے اصول سے افسران کی دفتر میں حاضری یقینی بنے گی  ان کا کہنا تھا کہ پولیس سائلین کو انصاف ہر ممکن یقینی بنائے، ہمارا مقصد شہریوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے۔

مزید :

علاقائی -