منڈی بہاؤالدین،جائیداد کے لالچ میں شوہر نے بیوی کوجلاڈالا

  منڈی بہاؤالدین،جائیداد کے لالچ میں شوہر نے بیوی کوجلاڈالا

  

 منڈی بہاؤالدین(نمائندہ  پاکستان) جائیداد کی خاطر دولت کی ہوس میں اندھے شخص نے اپنے بھائی کی بیوہ اور اپنی 20 روز کی دلہن کو زندہ جلا دیا پولیس تھانہ گوجرہ نے مقدمہ درج کرکے ملزم اور اسکے ساتھی کو گرفتار کرلیا ہے تفصیلات کے مطابق بستی مخدوم کی رہائشی رخسانہ بی بی کی شادی نواحی گاؤں جاڑا کے رہائشی عادل سے ہوئی عادل روڑ ایکسیڈنٹ میں فوت ہوگیا  جس پر اس کے بھائی کو دولت اور زمین کے لالچ نے پریشان کردیا تو عادل کے بھائی نے 20 روز قبل اپنی بیوہ بھابھی سے شادی کرلی شادی کے 20 روز بعد ہی اسکو جائداد اور دولت کے لالچ نے اندھا کردیا تو اس نے اپنی بیس روز کی دلہن کو زندہ جلا دیا پولیس تھانہ گوجرو نے اطلاع ملتے ہی لاش کو قبضہ میں لیکر ملزم اور اسکے ساتھی کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا ہے۔

مزید :

علاقائی -