ساہوکا، چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری مال وزرسے محروم 

ساہوکا، چوری، ڈکیتی کی وارداتیں، شہری مال وزرسے محروم 

  

ساہوکا (نامہ نگار) چاہ بکھو والا جملیراکے رہائشی صابر علی ولد محمد شریف بھٹی کے گھر سے تین نامعلوم چوروں نے 45 ہزار روپے مالیت کے دو عدد بکر ے چوری کر کے لے گئے دوسری چوری کی واردات موضع بھٹی کے رہائشی سجاد احمد ولد دوست محمد بھٹی کی ہوئی جس نے موڑ مراد علی پر موبائل کی دوکان بنا رکھی ہے تین نامعلوم چوروں نے دوکان کی دیوار میں نقب لگا کر ستر ہزار مالیت کا سامان چوری کر کے لے جا رہے تھے کہ پتہ چلنے پر سامان چھوڑ کر بھاگ گئے تیسری چوری کی واردات موڑ مراد علی کے رہائشی محمد اسلم قوم مینگل کے مکان میں چوروں نے پیچھے سے نقب لگا کر کمروں کے تالے توڑ کر پندرہ ہزار روپے نقدی اورساٹھ ہزار روپے کاسامان چوری کر کے فرار ہو گئے گزشتہ رات موڑ مراد علی کے قریب کچی پکی روڈ پر ڈاکو متعدد راہگیروں کو لو ٹتے رہے۔

 عوامی و سماجی حلقوں نے چوری اور ڈکیتی کی ان بڑھتی ہو ئی وارداتوں کے خلاف احتجاج کر تے ہو ئے آر پی او ملتان،ڈی پی او وہاڑی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

علاقائی -