یورپی یونین کا کورونا وباء کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف

یورپی یونین کا کورونا وباء کیخلاف پاکستان کی کامیابیوں کا اعتراف

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یورپی یونین نے کورونا وائرس وبا کی روک تھام میں پاکستان کی کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔سرکاری خبررساں ادارے اے پی پی سے بات کرتے ہو ئے پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر اندرولا کامینارا نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث ہونیوالی اموات میں مسلسل کمی آرہی ہے۔ان کا کہنا تھا حکومتِ پاکستان کی جانب سے کورونا کی روک تھام کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن، ٹیسٹنگ اور کورونا کیسز کا سراغ لگانے کیلئے اختیار کی گئی حکمت عملی کے مثبت نتائج برآمد ہو ئے۔یورپی یونین کی سفیر نے کورونا وائرس سے پیدا ہونیوالے معاشی مسائل اور آبادی کیپس ماندہ طبقات کی مشکلات کے ازالے کیلئے کیے گئے حکومتی اقدامات کو بھی سراہا۔

یورپی یونین

مزید :

صفحہ اول -