بارشیں، سیلاب،قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ایک ہفتے کیلئے مو خر 

     بارشیں، سیلاب،قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ایک ہفتے کیلئے مو خر 

  

اسلام آباد (آن لائن) ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس ایک ہفتے کیلئے مو خر کردئیے گئے،قومی اسمبلی کا اجلاس اب 14ستمبر جبکہ سینیٹ کا اجلاس 15ستمبر کو ہوگا جس میں ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق بیشتر ارکان سمبلی سیلابی صورتحال کے باعث اپنے حلقوں میں مصروف ہیں، سیلابی صورتحال کے باعث کئی ارکان اسمبلی کی اجلاس میں شرکت مشکل ہو گی جس کے باعث قومی اسمبلی کا اجلاس ایک ہفتے کیلئے مو خر کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا تھاحکومت قومی اسمبلی کا اجلاس مو خرکر دے کیو نکہ ملک میں بارشوں کی وجہ سے حالا ت کافی خراب ہے اور ارکان اسمبلی اپنے علاقوں میں مصروف ہیں۔ اتوار کے روز وزیر اعظم عمران خان نے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے رابطہ کیا جس میں قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کے حوا لے سے گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف قانون سازی قومی ضرورت ہے اسے جلد پورا کرنے کیلئے پارلیمنٹ میں لے کر جائیں۔بابر اعوان نے وزیراعظم کو سیلابی صورتحال کے بعد ریلیف سرگرمیوں میں مصروف ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی جماعتوں کی جانب سے اجلاس ملتوی کرنے کے مطالبے سے آگاہ کیا جس کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 14ستمبر شام ساڑھے چار بجے جبکہ سینیٹ کا اجلاس 15ستمبر کی صبح 10ساڑھے بجے طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

قومی اسمبلی

مزید :

صفحہ اول -