پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ہمیشہ دشمن کے دانت کھٹے کئے: شہباز شریف 

  پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ہمیشہ دشمن کے دانت کھٹے کئے: شہباز شریف 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے، نواز شریف پاکستان کے عظیم سپوت ہیں، حمزہ شہباز مسلم لیگ (ن) کا متحرک کارکن ہے اور عوام کی بہترین خدمت کی ہے،انشااللہ ایک دن مشکلات ضرور ختم ہوں گی۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پارٹی کے سابق رکن اسمبلی رانا تجمل حسین کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مریم اورنگزیب، خواجہ عمران نذیر،غلام حبیب اعوان، سہیل شوکت بٹ،غزالی سلیم بٹ اور دیگر بھی موجود تھے۔ شہباز شریف نے کہا کہ رانا تجمل ہماری جماعت کے متحرک رکن تھے اور کئی بار پنجاب اسمبلی کے رکن بھی رہے، دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی منزلیں آسان کرے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل دے، میں انہیں پیار سے مونچھوں والی سرکار کہہ کر پکارتا تھا، ان کا بچھڑ جانا بہت بڑا نقصان ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے اورقوم سے اپیل ہے کہ ان کی جلد صحتیابی کیلئے دعائیں کریں، نواز شریف اس قوم کے عظیم سپوت ہیں، وہ تین بار اسم ملک کے وزیراعظم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا حمزہ شہباز مسلم لیگ (ن) کے متحرک کارکن ہیں اور انہوں نے عوام کی بہترین خدمت کی ہے، وہ ایک سال سے بے گناہ قید ہیں لیکن انشااللہ یہ مشکلات جلد ختم ہو جائیں گی۔علاوہ ازیں شہباز شریف  نے یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے یادگار شہدا ء پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاک افواج کے افسروں اور جوانوں نے دشمن کے خلاف ہمیشہ بہادری کے بھرپور جوہر دکھائے اور دشمن کے دانت کھٹے کئے،یہ شہدا ء قوم کے وہ سپوت ہیں جنہوں نے اپنے خون کے نذرانے سے ملک کی مٹی کی آبیاری اور حفاظت کی،آج ہم ان غازیوں کو بھی سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وطن کے دفاع کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا،اللہ تعالی شہدا ء کے درجات بلند کرے اوران کے گھر والوں کو ان عظیم قربانیوں پر صبر جمیل عطا فرمائے،شہدا ء کے گھر والوں کو ان کی عظیم قربانیوں کے سبب نہ صرف اس معاشرے میں عظیم مقام ملا ہے بلکہ آخرت میں بھی ان کا اعلی مقام ہو گا۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں ان شہدا ء اور غازیوں کو یاد رکھنا ہے کہ انہی کی وجہ سے آج ہم محفوظ ہیں اور دشمن ہماری طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان آج ایک ایٹمی طاقت ہے،نواز شریف کے دور میں پاکستان پہلی اسلامی ایٹمی طاقت بنا،جب پاکستان نے بھارت کے 5 کے مقابلے میں 6 ایٹمی دھماکے کئے تو نواز شریف نے ہر طرح کے دباؤ، دھمکی کو ایک طرف رکھ کر ملکی دفاع کے عظیم مقصد کو مقدم رکھا،ہم عہد کریں ہم مل کر ملک کو عظیم سے عظیم تر بنائیں گے اور قائد اعظم کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے اپنے اختلافات ختم کریں،ہم ملک سے غربت، بیروزگاری کا خاتمہ کریں اور پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام دلائیں،آج شہدا ء اور غازیوں کو یاد کرنے کا دن ہے۔، یہ دن ہر دشمن کے لیے پیغام ہے کہ پاکستان کی طرف بڑھتا ہوا ہر قدم اور ہر ہاتھ کاٹ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیر پر جو غاصبانہ قبضہ کر رکھا ہے اور مودی نے ظلم و زیادتی کا بازار گرم کر رکھا ہے،میرا یہ ایمان ہے کہ متحد رہے اور کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہے تو کشمیر آزاد ہو گا،ڈاکٹر شذرہ منصب نے صدرمیاں شہباز شریف سے انکے رہایشگاہ پر ملاقات کی ملاقات کے دوران ملکی سیاسی معاملات،پنجاب کی سیاسی مستقبل، خصوصی طور پر حلقہ،NA-118 کی سیاسی امور پر جامع اور مفصل گفتگو ہوئی اس موقع پر میاں شہباز شریف نے پارٹی سرگرمیوں کو تیز کرنے اور بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے گفتگو کی۔


شہباز شریف

مزید :

صفحہ اول -