جنرل ندیم رضا کی چینی منسٹر نیشنل ڈیفنس سے ملاقات،سکیورٹی وژن کیلئے ملکر کام کرتے رہنے پر اتفاق
ماسکو (این این آئی)چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ماسکو میں چینی منسٹر نیشنل ڈیفنس سے ملاقات کی جس میں دفاعی اور سکیورٹی تعاون اور علاقائی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔دونوں جانب سے آہنی بھائیوں اور ہر موسم کی دوستی کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق موجودہ اسٹریٹجک تعاون اور مستقبل کے سیکیورٹی وڑن کے لئے مل کر کام کرتے رہنے پر اتفاق کیا گیا۔
جنرل ندیم رضا