ایران، سکولوں میں 7 ماہ بعد تدریسی سرگرمیاں بحال، مدارس بھی کھل گئے

ایران، سکولوں میں 7 ماہ بعد تدریسی سرگرمیاں بحال، مدارس بھی کھل گئے

  

تہران (این این آئی)ایران  کے سکولوں میں سات ماہ کے وقفے کے بعد تدریسی سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کردیا گیا ہے۔ ملک بھر میں قر یبا ڈیڑھ کروڑ طلبہ وطالبات سکولوں میں لوٹ آئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر حسن روحانی نے ویڈیو کانفرنس میں سکو لوں کے دوبارہ کھلنے کے عمل کی خود نگرانی کی۔ایرانی میڈیا کے مطابق مذہبی تعلیم کے مدارس بھی دوبارہ کھل گئے۔ابتدائی طور پر ان میں پچاس ہزار طلبہ کو حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔دوسری جانب ایران میں سکولوں اور جامعات کو دوبارہ کھولنے کے فیصلے پر بہت سے ماہرین طب نے تشویش کا اظہار کیا۔

سکول بحال

مزید :

صفحہ اول -