کورونا سے مزید 2افراد جاں بحق،484 نئے مریض، بھارت میں 24 گھنٹوں میں  90ہزار کورونا کیسز رپورٹ 

  کورونا سے مزید 2افراد جاں بحق،484 نئے مریض، بھارت میں 24 گھنٹوں میں  90ہزار ...

  

 اسلام آباد، بیجنگ، نئی دہلی (سٹاف رپورٹر، نیوز ایجنسیاں) ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دور ان کرونا کے مزید دو مریض زندگی کی بازی ہار گئے اور 484نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ اتوار کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 484 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2 افراد کورونا کے باعث انتقال کر گئے۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 285898 ہو گئی ہے۔ این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 98 ہزار 509 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 6342 ہو گئی، این سی او سی کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 130483 ہو گئی۔این سی او سی کے مطابق   پنجاب میں 97166 خیبرپختونخوا میں 36591 بلوچستان 13229 کورونا سے متاثرہ مریض ہیں۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں 15734 آزاد کشمیر 2327 گلگت بلتستان میں 2979 کورونا مریضوں کی تعداد ہے۔ این سی او سی کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 25 ہزار 384 ٹیسٹ کئے گئے، این سی او سی کے مطابق ملک بھر میں اب تک 27 لاکھ 57 ہزار سے زائد ٹیسٹ ہو چکے ہیں۔ دریں اثناایوبیہ سمیت اییبٹ اباد کے چھ علاقوں میں کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سمارٹ لاک ڈاؤن  نافذکر دیا گیا محکمہ صحت ایبٹ آباد کی جانب سے موصول سفارشات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد محمد مغیث ثناء اللہ کی ہدایات پر گذشتہ روز سے ضلع ایبٹ آباد میں 06 مختلف مقامات پر سمارٹ لاک ڈاؤن کا اطلاق کر دیا گیا تا کہ کورونا کے پھیلاو کو روکا جا سکے۔ ان ایریا میں لوگوں کے داخلے پر پابندی عائد رہے گی اور صرف ضرورت کی اشیاء کی فراہمی کے لیے لوگوں کو داخلے کی اجازت ہو گی جن علاقوں میں لاک ڈاون ہو گا وہ لوئر ملک پورہ میرا ایبٹ آباد، ڈھکی کھیتر نملی میرا ایبٹ آباد،گاؤں کسکی ایبٹ آباد، خانسپور ایوبیہ،کیہال ایبٹ آباد، گاؤں رجوعیہ تحصیل حویلیاں شامل ہیں۔پوری دنیا میں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد  2کروڑ68لاکھ 73ہزار146تک پہنچ گئی ہے، امریکہ62لاکھ44ہزار970مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے، جبکہ برازیل 41لاکھ23ہزار مصدقہ کیسز کیساتھ دوسرے بھارت 41لاکھ13ہزار811 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔روس میں 10لاکھ17ہزار131 مصدقہ کیسز ہیں پیرو میں مصدقہ کیسز کی تعداد 6لاکھ 76ہزار848 جبکہ کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 6لاکھ 50ہزار 55 تک پہنچ گئی ہے۔۔ بھارت میں مزید 90 ہزار کیسز سامنے آ گئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مودی سرکار کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے کورونا بھارت میں بے قابو ہو چکا ہے، مزید نوے ہزار چھ سو افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ مریضوں کی مجموعی تعداد اکتالیس لاکھ 11 ہزار ہو گئی۔اب تک 7 ہزار سے زائد اموات ہو چکی ہیں۔ مہلک وائرس سے برازیل میں مزید 646، امریکا 707اور میکسیکو میں 475 اموات ہوئیں،ایران میں مزید 110 افراد جان سے گئے

کورونا

 ہے

مزید :

صفحہ اول -