ہم کہاں وطن پر جان نچھاورکرنیوالے شہداء کا احسان اتار سکتے ہیں، فواد چوہدری

  ہم کہاں وطن پر جان نچھاورکرنیوالے شہداء کا احسان اتار سکتے ہیں، فواد چوہدری

  

 اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا 6 ستمبر یومِ دفاع کے موقع پر کہا ہے کہ ہم کہاں اِن شہداء کا احسان اتار سکتے ہیں۔فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چھ ستمبر سے متعلق اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ میں نے جہلم میں شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ان کا کہنا تھا کہ جہلم کے ایک شہید زاہد کا ایک سال چار ماہ کا بچہ ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ ماؤں کا دکھ، محبوب کا وچھوڑا، والد اور بھائیوں کی کسک یہ دکھ لفظوں میں کہاں سموتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دوستوں کا ساتھ اور اولاد کی یتیمی، یہ دکھ لفظوں میں کہاں سموتے ہیں۔

فواد چوہدری

مزید :

صفحہ اول -