فیٹف کی آڑ میں نیب قوانین میں   تبدیلی کا مطالبہ دشمنی ہے، زلفی بخاری

  فیٹف کی آڑ میں نیب قوانین میں   تبدیلی کا مطالبہ دشمنی ہے، زلفی بخاری

  

اسلام آباد(آئی این پی)  وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی آڑ میں نیب قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ دشمنی کے مترادف ہے۔اتوار کو معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں نیب قوانین میں تبدیلی کا مطالبہ کرنے والے پاکستان اور ہماری آئندہ نسلوں کے دشمن ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے قانون غیرقانونی دولت چھپانے والوں کے سوا ہر ایک کے مفاد میں ہے۔معاون خصوصی زلفی بخاری نے ایف اے ٹی ایف قوانین کے حق میں سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بھی جاری کردیا۔

زلفی بخاری

مزید :

صفحہ اول -