ستمبر کا دن عظیم ماؤں اور انکے شہید بہادر بیٹوں کے نام ہے، مریم نواز

  ستمبر کا دن عظیم ماؤں اور انکے شہید بہادر بیٹوں کے نام ہے، مریم نواز

  

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن عظیم ماؤں اور ان کے لیفٹیننٹ ناصر خالد شہید جیسے بہادر بیٹوں کے نام،جنہوں نے وطن کی مٹی کی حفاظت کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور اس وطن پر آنچ نہ آنے دی۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہا کہ آپ زندہ ہو اور زندہ رہو گے،ہم سب کا آپ کو سلام۔علاوہ ازیں مریم نواز نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کی 46ویں سالگرہ کے موقع پر کہاکہ ایک سال ہوگیا حمزہ شہبازاپنے اہلخانہ اور پیاری بیٹی سماویہ سے دور ہیں۔حمزہ شہباز آپ پارٹی اور نظریات سے وابستگی کی قیمت ادا کرتے ہوئے تکلیف میں ہو، آپ واقعی اپنے نام ”حمزہ“ کے لائق ہیں۔سالگرہ مبارک،پیارے بھائی آپ کی فتح ناگزیر ہے، مضبوط رہیں۔

 مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -