مودی میرے دوست ہیں تو بھارتی امریکی مجھے ہی ووٹ دیں گے، ٹرمپ کا دعویٰ

    مودی میرے دوست ہیں تو بھارتی امریکی مجھے ہی ووٹ دیں گے، ٹرمپ کا دعویٰ

  

واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بھارتی نژاد امریکی شہریوں کے ساتھ ایسی اچھی دوستی قائم کر لی ہے کہ آئندہ تین نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھارتی نژاد امریکی انہیں ہی ووٹ دیں گے۔وائٹ ہاؤس میں بریفنگ کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم ان کے بہت ہی گہرے دوست ہیں۔ ہمیں بھارت سے بڑی حمایت ملی ہے۔ ہمیں وزیر اعظم نریندر مودی کی بھی عظیم حمایت حاصل ہے۔ میں تو یہی سوچوں گا کہ بھارتی نژاد امریکی لوگ تو ٹرمپ کے لیے ووٹ کریں گے۔ مودی میرے گہرے دوست ہیں اور وہ بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ آسان تو کچھ بھی نہیں ہے، تاہم انہوں نے اچھا کام کیا ہے۔اس موقع پر ٹرمپ نے ہیوسٹن میں مودی کے ساتھ اپنی ملاقات اور پھر بھارتی ریاست گجرات میں مودی کے ساتھ جلسے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے جس گرمجوشی سے ان کا استقبال کیا تھا وہ ایک مثال ہے اور وزیر اعظم مودی کی اس سے بڑی فیاضی اور کیا ہوسکتی تھی۔مودی ایک بڑے رہنما اور عظیم شخص ہیں۔امریکی ریاست ٹیکساس کی جھیل میں ٹرمپ کی حامیوں کی بوٹ پریڈ کے دوران 4 کشتیاں ڈوب گئیں، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔امریکی ریاست ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن کی جھیل میں صدر ٹرمپ کے حامیوں نے بوٹ پریڈ کا اہتمام کیا، منتظمین کے مطابق کشتیاں مقررہ حد سے زیادہ قریب چلائی جا رہی تھیں کہ تیز ہوا چلنے سے ایک دوسرے سے ٹکرائیں جن میں سے 4 کشتیاں ڈوب گئیں۔واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہیں، ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعے میں کسی شخص کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے، حادثہ محض اتفاقی طور پر پیش آیا۔ ایونٹ میں 26 سو افراد نے شرکت کی۔ 

کشتیاں 

 ٹرمپ کا دعویٰ

مزید :

صفحہ اول -