سعودی  سفیر ایڈمیرل (ر) نواف بن سیعد المالکی کا یو ایم ٹی کا دورہ

سعودی  سفیر ایڈمیرل (ر) نواف بن سیعد المالکی کا یو ایم ٹی کا دورہ

  

لاہور (پ ر)  پاکستان میں شاہی مملکت سعودی عرب کے  سفیر ایڈمیرل (ر) نواف بن سیعد المالکی نے یو نیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) کا دورہ کیا جہاں صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے انکا پرتباک استقبال کیا۔ اس موقع پر عبدلعزیز الدوساری، سینیٹر حافظ عبدلکریم، ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر محمد اسلم اور پروفیسر سجاد قمر بھی موجود تھے۔تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے  سفیر ایڈمیرل (ر) نواف بن سیعد المالکی کا یو ایم ٹی آمد پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان باہمی تعلقات، دوستی، ہم آہنگی، دو اسلامی مساجد، عزت اور بھائی چارے پر قائم ہیں۔ انہوں نے یہ بھی اظہار کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کا رشتہ دو جسموں اور ایک روح کی مانند ہے جو مضبوط ہوتاجا رہا ہے۔ دونوں برادر ممالک کے درمیان یہ پیار ہی ہے کہ  جناب ایڈمیرل (ر) نواف بن سیعد المالکی پاکستان کو اپنا دوسرا گھر مانتے ہیں۔ابراہیم مراد نے سفیر کے ساتھ گفتگو کرتے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے لوگوں کے درمیان تبادلہ اور ملنا جلنا ہونا چاہیئے تا کہ مثبت پہلو اجاگر ہو سکیں اور ہم تمام پاکستانی اپنے سعودی بھاہیوں کا دل و جان سے پاکستان میں ہمہ وقت خیر مقدم بھی کر تے ہیں۔ مزید براں صدر یو ایم ٹی نے سعودی سفیر کو آئی ایل ایم/یوایم ٹی کے بارے میں تفصیلی پریزنٹیشن پیش کی اور تعلمی سر گرمیوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے پاک سعودی تعلیمی اداروں کے مشرکہ تعاون پر بھی روشنی ڈالی۔  پاکستان میں سعودی عرب کے  سفیر جناب ایڈمیرل (ر) نواف بن سیعد المالکی نے کہا کہ مجھے اس خاص دن پر دعوت دینے پر میں اپنے بھائی ابراہیم مراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ انہوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو پاکستان کے پرچم اور اس کے لوگوں کی عزت کرنا سکھاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ مملکت سعودی عرب ہمیشہ پاکستان اور اس کے اقوام کو محبت اور حمایت کی نظر سے دیکھے گی۔ 

مزید :

کامرس -