یوم دفاع پاکستان جرات مند افوا ج کا دن ہے: عبد القدیر اعوان 

یوم دفاع پاکستان جرات مند افوا ج کا دن ہے: عبد القدیر اعوان 

  

 پشاور (سٹی رپورٹر)تنظیم الاخوان پاکستان کے امیر  امیر عبدالقدیر اعوان  نے کہا ہے کہ آج کے دن کو ہم یوم دفاع کے طور پر مناتے ہیں۔ہماری غیور افواج اور جراتمند قوم نے دشمن کے تمام عزائم کو خاک میں ملا دیا اور اُس حب الوطنی کا مظاہر ہ کیا جو کوئی غیر ت مند قوم ایسے موقوں پر کرتی ہے۔ایم ایم عالم نے ایک منٹ سے کم وقت میں دشمن کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے جو کہ ایک عالمی ریکارڈ ہے۔آج بھی ملک دشمن عناصر اس بات کو ذہن میں رکھیں کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے اور ان شاء اللہ یہ ہمیشہ قائم رہے گا۔اس پر اسلام کی حکومت قائم ہو گی اور افواج پاکستان اور یہ قوم کسی کو اس کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دے گی۔ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روز ماہانہ روحانی اجتماع کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سال کا کوئی دن بھی دیکھ لیں ہماری افواج پاکستان کے ثپوت جام شہادت نوش کرتے ہوئے ملیں گے۔اس لیے ہم وطن کی محبت کو دنوں میں مقید نہیں کر سکتے۔ملک کا ہر بندہ وطن عزیز کی ایک اکائی ہے اور ہم سب اس ملک کے پاسباں ہیں۔یہ ہمارا وجود ہے بحیثیت تنظیم الاخوان ہماری یہ کوشش ہے کہ ہر ایک پر اسلام کا نفاذ ہو اور ملک میں باہم تفریق کی بجائے محبت او ر بھائی چارے کو فروغ ملے آخر میں انہوں نے ملک کی سلامتی اور امن و امان کی خصوصی اجتماعی دعا فرمائی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -