صنعت وتجارت کے انتخابات کیلئے دوبارہ شیڈول جاری کیا جائے‘ سلطان مہمند

  صنعت وتجارت کے انتخابات کیلئے دوبارہ شیڈول جاری کیا جائے‘ سلطان مہمند

  

مردان (بیورورپورٹ) مردان چیمبر آف کامرس کے متحدہ بزنس مین گروپ نے ایوان صنعت وتجارت کے انتخابات کے لئے دوبارہ  شیڈول جاری کرنے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ ڈی جی ٹی او نے ہماری اپیلوں پر ووٹرلسٹ سے 94ممبران کو خارج کردیاہے جن میں الیکشن کمیشن کے چیئرمین اورایگزیکٹو باڈی کے دوممبران بھی شامل ہیں اس حوالے سے اتوار کے روز گروپ کے رہنماؤں حاجی سلطان محمد مہمند،حاجی احسان اللہ باچہ اورمصطفی کمال نے دیگر رہنماؤں سلیم دولت زئی، حاجی محمد اسلام،پرویزخان،ارشدمنان یوسفزئی، عمران ماندوری اورملک نجیب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ گذشتہ ماہ کی 24اور26تاریخ کو ہماری اپیلوں پر ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن نے چیمبر کے ووٹر لسٹ سے94ممبران کو وولٹ لسٹ سے خارج کردیاہے جو غلط طورپر درج کئے گئے تھے ان میں الیکشن کمیٹی کے چیئرمین بھی شامل ہیں انہوں نے کہاکہ ڈی جی ٹی او چیمبر کے سیکرٹری پر پچاس ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے انہیں واضح ہدایات دی ہیں کہ وہ ایگزیکٹو باڈی اجلاس طلب کرکے دوبارہ ممبران کا انتخاب کرے لیکن ابھی تک اس فیصلے پر عمل درآمد نہیں کیاگیاہے انہوں نے الزام عائد کیاکہ مخالف گروپ الیکشن سے راہ فرارکے لئے تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں لیکن انہیں بھاگنے نہیں دیں آج الیکشن کا اعلان ہو جائے تو میدان میں ہونگے اوراس مرتبہ تمام سازشوں کو ناکام بناکر چیمبر پر حقیقی تاجروں کا راج قائم کریں گے ان رہنماؤں نے چیمبر کے حساب کتاب کے آڈٹ کا مطالبہ کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -