چھمب جوڑیاں کے محاذ پر شہید ہونے والے میجر منیر خان شہید کی یاد میں تقریب

چھمب جوڑیاں کے محاذ پر شہید ہونے والے میجر منیر خان شہید کی یاد میں تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو (بیور ورپورٹ) ملک کے دیگر حصوں کی طرح ہنگو میں بھی 6ستمبر 1965انڈیا کے خلاف جنگ میں چھمب جوڑیاں کے محاذ پر شہید ہونے والے میجر منیر خان شہید کی یاد میں ایک تقریب اڈہ مسجد ہنگو میں پاک فوج کے میجر اطہر کی صدارت میں ہوئی تقریب میں میجر منیر خان شہید اورکزئی کے ورثاء پاک فوج کے جوان علاقہ کے عوام اور صحافیوں نے شرکت کی تقریب کے دوران میجر اطہر شہید کے ورثاء اور میجر منیر شہید کے فرزند عادل منیر اورکزئی سے فردا فردا ملے اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر میجر اطہر نے کہا کہ آج ہم سلامتی کے ساتھ جو آزاد فضاؤں میں سانس لے رہے ہیں وہ ان شہیدوں کی بدولت ہے پاک فوج اپنے ملک کی دفاع آئندہ بھی کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی کوئی بھی دشمن ہمارے ملک کو ملی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا انہوں نے کہا کہ 6ستمبر 1965کے شہیدوں کی قربانیوں کی وجہ سے آج ہمارا ملک صحیح سلامت ہے انہوں نے اپنے خون سے پاکستانی گلدستے کی آبیاری کی ہے اس گلدستے اور چمن کو کوئی بھی اجاڑنے کی کوشش نہیں کر سکتا اس موقع پر میجر اطہر نے شہید کے ورثاء کے ہمراہ میجر منیر خان اورکزئی شہید کے قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور شہید میجر منیر کے فرزند عادل منیر اورکزئی کو قومی پرچم دیا اور کہا کہ اس پرچم کی حفاظت ہر حال میں آپ اور ہم پر فرض ہے یاد رہے کہ 5اور6ستمبر کے درمیانی شب چھمب جوڑیاں کے محاذ پر انڈیا کے خلاف جنگ میں میجر منیر شہید نے جام شہادت نوش کی تھی جس کی بہادری اور جرا ت کے صلے میں حکومت پاکستان نے میجر منیر شہید کو بعد از مرگ تمغہ جرات سے نوازا میجر اطہر میجر منیر شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کے دوران آبدیدہ ہو گئے۔