انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پرگروم کے  تحت صوبے کے تمام اضلاع میں   ٹرائلز کے لئے رجسٹریشن کا آغاز 

      انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پرگروم کے  تحت صوبے کے تمام اضلاع میں   ٹرائلز کے لئے ...

  

صوابی(بیورورپورٹ)ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام انڈر 16 ٹیلنٹ ہنٹ پرگروم کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں ٹرائلز کے لئے رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے جن میں بوائز گیمز میں فٹبال، والی بال، ہاکی، بیڈمنٹن، اتھلیٹکس،  سکواش اور ٹیبل ٹینس جبکہ گرلز گیمز میں والی بال، بیڈمنٹن، اتھلیٹکس اور ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی جن کی عمر 16 سال سے کم ہو یعنی تاریخ پیدائش یکم ستمبر 2004سے پہلے نہ ہو۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس صوابی اور متعلقہ ایسوسیشن کے ساتھ رجسٹریشن کروائیں۔ٖڈومیسائل، نادرا فارم ب / سمارٹ کارڈ یا سکول سرٹیفیکیٹ اور 2 عدد پاسپورٹ سائز فوٹو لانا لازمی ہے بصورت دیگر آپ کی رجسٹریشن نہیں ہوگی۔ متعلقہ گیمز کے ٹرائلز کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -