افغان صوبہ قندھار اور ہرات میں جھڑپوں کے دوران 35جنگجو ہلاک، 8زخمی 

افغان صوبہ قندھار اور ہرات میں جھڑپوں کے دوران 35جنگجو ہلاک، 8زخمی 

  

 کابل(این این آئی)افغان صوبے ہرات اور قندھار میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے دوران 35جنگجو ہلاک،8زخمی ہو گئے۔طالبان جنگجو حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے جمع ہوئے تھے تاہم آپریشن میں افغان سیکورٹی فورسز کو فضائی معاونت بھی حاصل تھی۔ افغان وزارت دفاع کے مطابق ہرات میں ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا رہنما بھی شامل ہے۔ قندھار میں ضلع شاہ ولی کوٹ میں طالبان کی جانب سے سکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا تاہم سیکیورٹی فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں طالبان کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔افغان وزارت دفاع کے مطابق جھڑپوں میں سکیورٹی فورسز نے طالبان کی 4 موٹر سائیکلوں کو بھی تباہ کردیا تاہم طالبان کے حملے میں کسی سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی جب کہ طالبان کی جانب سے بھی ابھی تک حملے سے متعلق تصدیق یا تردید جاری نہیں کی گئی۔

جنگجو ہلاک

مزید :

پشاورصفحہ آخر -