ہیڈکوارٹر غلنئی مہمند رائفلز کیمپ میں یوم دفاع کے موقع پر پروقار تقریب
ضلع مہمند(نمائندہ پاکستان) ہیڈکوارٹر غلنئی مہمند رائفلز کیمپ میں یوم دفاع کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد۔تقریب میں ایم این اے ساجد خان سمیت شہداء لواحقین کے بھر پور شرکت۔پاک فوج دشمن کے تمام ایجنڈے نست و نابود کریں گے۔عوام پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔فورسز اور عوام کے قربانیوں سے ہم بحیثیت ایک قوم پرآمن فضا میں سانس لے رہے ہیں۔پاک فوج ہر قسم خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کمانڈنٹ مہمند رائفلز محمد جمیل خان کا یوم دفاع تقریب سے خطاب۔ تفصیلات کیمطابق 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر غلنئی مہمند رائفلز ہیڈکوارٹر میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام ہوا۔یوم دفاع تقریب میں کمانڈنٹ مہمند رائفلز محمد جمیل خان سمیت مہمند رائفلز کے آفسران،جوانوں کے علاوہ ایم این اے ساجد خان اور شہداء لواحقین نے ایس او پیز کے تحت بھر پور انداز میں شرکت کی۔تقریب کی شروعات یاد گار شہداء سے کیا۔فرنٹئیر کور کے چاق و چوبند دستے نے یاد گار شہداء پر سلامی دی۔ کمانڈنٹ مہمند رائفلز محمد جمیل خان اور ایم این اے ساجد خان نے یاد گار شہداء پر پھول چڑھائی سلامی دی اور دعا کی۔اس موقع پر شہداء کے لواحقین بھی موجود تھے۔جبکہ یوم دفاع کے اجتماعی تقریب سے کمانڈنٹ مہمند رائفلز محمد جمیل خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا۔کہ دشمن کو ہر محاذ پر ناکامی اور شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔جبکہ گزشتہ دس سالہ تاریخ اس بات کی عکاسی کرتا ہے۔کہ پاک فوج اور فرنٹئیر کور کے جوان وطن کے خاطر جانوں کے نذرانے پیش کر نے کے لئے ہر وقت تیار رہتے ہیں۔اس موقع پر ایم این اے ساجد خان نے اپنے خیالات کا اظہا ر کرتے ہوئے کہا۔کہ پاکستان کے آزادی شہداء کی لہو سے لکھی گئی ہیں۔اور ہر محاذ پر عوام فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔اور دشمن کے ہر قسم ہتھکنڈے پاوں تلے روند ڈالیں گے۔تقریب میں کمانڈنٹ محمد جمیل خان نے مہمند رائفلز کے طرف سے شہداء کے لواحقین میں تحفے تقسیم کی۔