خود کو خفیہ ادارے کے اہلکار ظاہر کرنے والے ملزمان گرفتار

  خود کو خفیہ ادارے کے اہلکار ظاہر کرنے والے ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے خود کو خفیہ ادارے کے اہلکار ظاہر کرنے والے تین جعلسازوں کو گاڑی سمیت گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کیساتھ ساتھ گاڑی پر لگی جعلی نمبر پلیٹ،پولیس ہارن،سپیکر اور پولیس لائٹس بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی تفصیلات کے مطابق ایس پی سٹی وقار عظیم کھرل کو اطلاع ملی تھی کہ کوہاٹ روڈبھانہ ماڑی کی حدود میں  کالے شیشوں والی ایک مشکوک گاڑی موجود ہے، جس پر ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی سردارحسین پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچ کر کالے شیشوں والی مشکوک گاڑی کو روکا جس میں موجود افراد نے خود کو حساس ادارے کا اہلکارظاہر کیے جبکہ جانچ پڑتال کرنے پر جعلساز اور جعلی سرکاری اہلکار نکلیں جس پر تینوں ملزمان محمد شہزاد ولد وارث خان سکنہ وزیر باغ،خباز ولد خیا ل باز اور محمد خلیل ولد شوکت ساکنان کاکشال کو گرفتار کر لیا، جن کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف، گاڑی، گاڑی پر لگی جعلی نمبر ایک عدد پستول،جعلی نمبرپلیٹ،پولیس ہارن،سپیکر،پولیس لائٹس بھی برآمد کر لیا گیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -