جائنٹ ایکشن کونسل آج قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی دھرنا دینگے

  جائنٹ ایکشن کونسل آج قلم چھوڑ ہڑتال اور احتجاجی دھرنا دینگے

  

پشاور (سٹی رپورٹر) جائنٹ ایکشن کونسل (کلاس فور تھری اور عملہ نظافت)اسلامیہ کالج پشاور اپنے مطالبات کے حق مین آج وائس چانسلر آفس کے سامنے قلم چھوڑ ہرتال اور دھرنا دینگے جبکہ جامعہ میں ہر قسم کے امور سے بائیکاٹ کرینگے  جاینٹ ایکشن کونسل کے عہدیداران کے مطابق انتظامیہ اور وائس چانسلر ملازمین کے مسائل حل کرنے میں غیر سنجیدگی کا مظاہر کہ کر رہے جسکی  وجہ سے ملازمین کو مختلف مسائل کا سامنا ہے  جبکہ ملازمین کے جائز مطالبات حل نہ ہونے سے ملازمین میں بے چینی پائی جاتی ہے عہدیداران نے آج سے وائس چانسلر آفس کے سامنے قلم چھور ہڑتال اور دھرنا کا اعلان کیا ہے اور مطالبات کی تسلیم ہونے تک احتجاج جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے واضح رہے کہ جامعہ میں آج سے امتحانات بھی شروع ہونوالے ہے  جس پر طلبہ کو اعترضات بھی ہے تاہم ایسے صورت حال میں ملازمین کی ہڑتال کی وجہ سے امتحانات میں بھی مسائل کا خدشہ ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -