آر ایم ٹی جائنٹ کونسل کا آج احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان

  آر ایم ٹی جائنٹ کونسل کا آج احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان

  

پشاور (سٹی رپورٹر) ار ایم ٹی جائنٹ کونسل نے اپنے مطالبات کے حق میں آج پی ڈی اے افس فیز 5کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا ار ایم ٹی جائنٹ کونسل کے عہدیدداران کے مطابق ع ریگی ماڈل ٹاون میں مکینوں کو مختلف مسائل کا سامنا ہے جسکے حل کیلئے صوبائی حکومت اور پی ڈٰ اے حکام حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے جو علاقہ مکینوں کیلئے تکلیف کا باعث ہے انہوں نے کہا کہ سرکاری ٹاون ہونے کے بوجودہ علاقہ میں مسائل کے انبار ہے جو انتظامیہ کی نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے انہوں نے کہا کہ ٹاون کے مسائل کے حل کرلئے ہر جمہوری راستہ اپنایا جائے گا تاہم آج  پی ڈٰ اے افس کے سامنے مظاہر ہ کر کے اپنے مطالبات انتظامیہ کے سامنے پیش کرینگے اور مطالبات کی عدم تکمیل کی صورت میں احتجاج کا دائرہ کا ر وسیع کرینگے جو ہمارا ئینی حق ہے واضح رہے کی ٹاون کے مکینوں نے پچھلے ہفتے تین روزہ احتجاجی کیمپ بھی علاقہ میں لگایا تھا جسمیں مختلف اپوزیشن کے رہنماوں نے دورہ کر کے علاقہ کے عوام کے مطالبات کی حمایت کی گئی تھی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -