کیپٹل سٹی پولیس کی کارروائی‘ غیر قانونی اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار

  کیپٹل سٹی پولیس کی کارروائی‘ غیر قانونی اسلحہ برآمد، ملزمان گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر)کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دکان سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا،کارروائی کے دوران تین ملزمان بھی گرفتار کر لیا ہے، جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران دکان میں غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور خرید و فروخت کر نے کا اعتراف کر لیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود میں دکانوں میں غیر قانونی اسلحہ موجود ہے جس پر ایس ایچ اوتھانہ بھانہ ماڑی سردار حسین  نے دیگر نفری پولیس کے ہمراہ فوری کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر اسلحہ اپنے پاس رکھنے اور خرید فروخت کر نے والے دکان سے اسلحہ 4 عدد رائفل،ایک عدد کلاشنکوف،4 عدد پستول اور مختلف بور کے سینکڑوں عدد کارتوس برآمد کرکے تین ملزمان عدیل حسن ولد سلطان احمد،منصب علی ولد نورمحمد اور محمد شعیب ولد محمد اکبر کو گرفتار کر لیا، ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے،

مزید :

پشاورصفحہ آخر -