حکومت قانون سازی کر کے زمینداروں اور جاگیرداروں کو پابند بنائے: میجر عامر 

  حکومت قانون سازی کر کے زمینداروں اور جاگیرداروں کو پابند بنائے: میجر عامر 

  

 صوابی(بیورورپورٹ)ممتاز قومی شخصیت اور آئی ایس آئی اسلام آباد کے سابق چیف میجر(ر) محمد عامر نے کہا ہے کہ حکومت فوری طو ر پر قانون سازی کر کے  زمینداروں اور جاگیر داروں کو پابند بنائے کہ ان کا کوئی مزارع اور دہقان کچے گھر میں نہیں رہے گا اور مزارع اور دہقان کو سیمنٹ کا پکا گھر نہ بنوانے والے کے لئے سخت سزا مقرر کرنی چاہئے ان خیالات کااظہار انہوں نے موسیٰ بانڈہ صوابی میں جاں بحق ہونے والے پانچ افراد کے فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ میجر (ر) محمد عامرنے کہا کہ خوانین کے یہ بانڈہ جات قتل گاہیں بن چکی ہے جب بھی بار ش ہو تی ہے یہاں زمین بوس چھتوں کے ملبے سے بیک وقت ایک نہیں کئی کئی لاشیں نکالی جاتی ہیں جب بھی ایسا حادثہ ہو تا ہے چند دن بیانات کی گرما گرمی رہتی ہے مگر حادثات سے سیکھ کر لائحہ عمل کوئی نہیں بناتا انہوں نے کہا کہ میں نے آج تک ایسے امیر شخص کو غریب ہوتے نہیں دیکھا جو اپنی دولت میں غریب کا حصہ رکھتا ہومگر آفسوس یہ بات سمجھنا ہر اس شخص کے نصیب میں نہیں جو بد نصیب ہے انہوں نے کہا کہ حکومت فوری طور پر تمام بانڈہ جات کا سروے کریں اور مالکان سے پکے گھروں کی تعمیر کر وانے کے ساتھ ساتھ خود یہاں صحت، تعلیم سمیت تمام ضروریات مہیا کریں یہاں رہنے والے بھی ہمارے اور حکمرانوں جیسے انسان ہیں یاد رہے کہ مذکورہ پانچ بچے تین دن پہلے شدید بارش میں گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے آکر جاں بحق ہو ئے تھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -