ایمپلائز یونین پاک جرمن ووڈ ورکنگ سنٹر سی بی اے پشاور  کا جنرل باڈی اجلاس 

ایمپلائز یونین پاک جرمن ووڈ ورکنگ سنٹر سی بی اے پشاور  کا جنرل باڈی اجلاس 

  

پشاور (سٹی رپورٹر) ایمپلائز یونین پاک جرمن ووڈ ورکنگ سنٹر سی بی اے پشاور کا جنرل باڈی اجلاس گزشتہ روز اس آئی ڈی بی انڈسٹریل اسٹیٹ  کوہاٹ روڈ میں منعقد ہوا جس کی صدارت صدر مرتضیٰ خان، جنرل سیکرٹری محمد شاہد اور سینئر نائب صدر ہدایت اللہ نے کی صدر نے ایس آئی ڈی بی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ کو 15 دن کے اندر منظور کیا جائے بصورت دیگر ہم ہڑتال اور احتجاجی تحریک شروع کرنے میں حق بجانب ہوں گے کیوں کہ تقریبا دو سال قبل سابق سیکریٹری کے واضح  احکامات کی روشنی میں بنائی گئی کمیٹی کی سفارشات ابھی تک بی او ڈی میٹنگ سے منظور نہ ہو سکیں جس کی وجہ سے آئی ڈی میں انتظامیہ نے ہمارے ریٹائرڈ اور فوت ہونے والے ملازمین کی جائز مراعات گریجویٹی وغیرہ روک رکھے ہیں جس کی وجہ سے ملازمین میں شدید بے چینی اور مایوسی پائی جارہی ہے جبکہ دوسرے ووڈ ورکنگ سنٹرز سے سفارش پر تبادلہ کروا کے آنے والے ملازمین کو فوری واپس اپنے سنٹر بھجوا یا جائے  اور مالی سال 2019 20 کا بونس ملازمین کو فوری ادا کیا جائے سی بی اے ایمپلائز یونین پاک جرمن نے معاون خصوصی برائے صنعت و حرفت کے پی کے اور سیکرٹری انڈسٹری اینڈ کامرس سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد بورڈ میٹنگ بلا کر ہمارے چارٹر آف ڈیمانڈ پر سروس اسٹرکچر میں ہونے والی ترامیم منظور کی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -