کرک میں گیس دھماکے سے شبقدر کے دونوجوان جان بحق 5افراد جھلس گئے

کرک میں گیس دھماکے سے شبقدر کے دونوجوان جان بحق 5افراد جھلس گئے

  

شبقدر(تحصیل رپورٹر) کرک میں گیس دھماکے سے شبقدر کے دونوجوان جان بحق 5افراد جھلس گئے۔ واقعات کے مطابق گزشتہ ہفتے کرک کے جپسوپلاسٹ کے کارخانے میں گیس لیکیج سے خوف ناک دھماکہ ہوا جس میں شبقدر صریخ کے 7مزدور مکمل جھلس گئے جن میں دو نوجوان 20سالہ یاسین اور 27سالہ ابرار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئی دھماکے کے مزید پانچ زخمی شہاب اللہ، نجیب اللہ، احمد علی اپنے دو ساتھیوں سمیت پشاور کے برن سنٹر میں زیر علاج ہے مرحومین اور مجروحین کے ورثاء نے حکومت سے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -