الخدمت فاؤنڈیشن کی کارکردگی لائق ٹحسین ہے‘ مشتاق احمد 

الخدمت فاؤنڈیشن کی کارکردگی لائق ٹحسین ہے‘ مشتاق احمد 

  

صوابی (بیورورپورٹ) امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا سینٹر مشتاق احمد خان اور الخدمت فاونڈیشن ضلع صوابی کے صدر بریگیڈئیر ڈاکٹر لیاقت علی خان نے کہا ہے کہ الخدمت فاؤنڈیشن کورونا وباء کے خلاف کوششوں میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملہ کی کوششوں کوقدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے کہ ہمارے قوم کے فرنٹ لاین ہیروز ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے یہاں ایک تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس میں کورونہ وباء کے دوران نمایاں خدمات انجام دینے پر رضا کاروں اور ڈونرز میں شیلڈ تقسیم کئے۔ حالیہ کورونا وباء پہلی اور دوسری جنگ عظیم سے بھی بڑا انسانی المیہ ہے جس نے فرد،سماج اورعالمی معیشت کو شدید متاثر کیا اور اس کی تباہ کاریاں اس وقت تک جاری رہنے کا قوی امکان ہے جب تک اس وباء کی ویکسین دریافت نہیں ہوتی انہوں نے کہا کہ ان حالات میں الخدمت فاونڈیشن نے کورونا وباء کے ابتداء سے ہی اپنے تمام ادارے اور رضاکاروں کی خدمات صوبائی حکومت کو غیر مشروط طور پر پیش کئے ہیں جس سے بعض اضلاع میں حکومت بھرپور استفادہ کر رہی ہیں کورونا وباء کے ابتداء میں ہی الخدمت آغوش ھوم پشاور اور لوئر دیر میں حکومت نے کورونا مریضوں کے لئے کورنٹائن سنٹرز قائم کئے جبکہ پشاور،چارسدہ،مردان اور چترال میں الخدمت نے اپنے پسپتالوں میں وینٹیلٹرز سمیت سپیشل پیشنٹ کیئر یونٹ قایم کئے تھے انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں 91ایمبولینسوں پرمشتمل الخدمت کی ایمبولینس سروس بھی فعال نیٹ ورک قائم ہے جس میں 46ایمبولینس گاڑیاں کورونا وباء کے دوران مختلف اضلاع میں ریسکیو1122کے حوالے کئے تھے انہوں نے کہا کہ حالیہ کورونا وباء میں اورسیز پاکستانیوں کی میتیں ایئر پورٹس سے الخدمت ایمبولینس سروس کے زریعے بلامعاوضہ گھروں کو منتقل کرنے میں الخدمت فاونڈیشن نے کلیدی کردار ادا کیا ہے۔مقررین نے کہا کہ اللہ تعالی کے رحم وکرم کی بدولت پاکستانی قوم اس عالمی وباء سے دیگر ترقیاتی ممالک اور عالمی قوتوں کے مقابلے میں بہت ہی کم پیمانے پر متاثر ہوا ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -