صوابی‘ مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق 4 زخمی

صوابی‘ مختلف واقعات میں 2 افراد جاں بحق 4 زخمی

  

صوابی(بیورورپورٹ) ضلع صوابی میں مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق جب کہ چار زخمی ہو گئے۔پولیس تھانہ صوابی کے رپورٹ کے مطابق مانیری بالا میں ایک نوجوان محمد طیب نے اپنے آپ پر پستول سے فائرنگ کر کے اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا وجہ خود کشی معلوم نہ ہو سکی دریں اثناء چار باغ کے گاؤں ملک آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا پولیس رپورٹ کے مطابق مقتول کا تعلق بونیر کے گاؤں طوطالئی سے ہے۔ریسکیو1122صوابی کی رپورٹ کے مطابق سولہ سالہ نوجوان محمد یاسین کڑا مار پہاڑ سے گر کر شدید زخمی ہو گیا۔مجروح کو چھ گھنٹے آپریشن کے بعد دشوار گزار پہاڑ سے زخمی حالت میں بر آمد کر کے مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا جب کہ باجا بائی پاس روڈ پر موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم کے نتیجے میں بائیس سالہ موٹر سائیکل سوار عثمان اور بارہ سالہ طلحہ شدید زخمی ہو گئے جنہیں ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد باچا خان کمپلیکس منتقل کر دیا۔ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -