ایشیئن بینک اور ڈبلیو ایس ایس پی کے وفد کی ضیاء اللہ بنگش سے ملاقات

  ایشیئن بینک اور ڈبلیو ایس ایس پی کے وفد کی ضیاء اللہ بنگش سے ملاقات

  

کوھاٹ (بیورو رپورٹ) ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد اور ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے افسران نے کوہاٹ میں مشیر سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا ضیاء اللہ بنگش سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کیااوران کے ساتھ یشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے کوہاٹ میں 5 ارب سے زائد بڑے منصوبوں کے آغازپرتبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے منصوبوں پر اہل علاقہ، ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے وفد اور ڈبلیو ایس ایس سی کوہاٹ کے افسران کو بھی اعتماد میں لیا۔ان منصوبوں میں کے ڈی اے کوہاٹ اور کوہاٹ سٹی میں واٹر سپلائی سسٹم اور سولرائزیشن، کے ڈی اے میں سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تعمیر اور سیورج سسٹم کی بحالی، سولیڈ ویسٹ لینڈ فل سائٹ ودیگر لنک روڈز کی بحالی اور وومن بزنس سینٹرکے علاوہ کوہاٹ میں شجرکاری، پبلک ٹوائلٹس کی تعمیر، انتظار گاہ اور پارکنگ ایریاز، مسجد، والی بال کورٹ، باسک بال کورٹ، فیملی پارک اور سولرائزیشن جیسے منصوبے بھی شامل ہیں۔مشیرآئی ٹی نے کوہاٹ میں ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے اربوں روپے کی لاگت سے بڑے منصوبوں پر اہل علاقہ کے ساتھ مشاورت کے بعد ان منصوبوں کو حتمی شکل دی۔ ضیاء اللہ بنگش کاکہناتھا کہ یہ منصوبے کوہاٹ کی اہم ضرورت ہیں اوران سے عوام براہ راست مستفید ہوں گے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کابھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے کوہاٹ کے لئے ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے ذر یعے اربوں روپے کے فنڈز کی منظوری دی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -