مچنی چیک پوسٹ کے قریب قومی کانٹے پر کام کی بند ش کے خلاف احتجاجی مظاہراہ 

مچنی چیک پوسٹ کے قریب قومی کانٹے پر کام کی بند ش کے خلاف احتجاجی مظاہراہ 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر  (بیورورپورٹ)  عمران شینواری جمعیت علمائے اسلام کے نائب امیر برائے قبائیلی علاقاجات مفتی اعجاز شینواری،طورخم کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس یونین کے چیئر مین معراج الدین، ملک ماصل، ملک تاج الدین،سیاسی اتحاد کے مراد حسین افریدی، شاہ حسین شینواری کے علاوہ کثیر تعداد میں قومی مشران اور عوام الناس نے لنڈ ی کو تل بازار میں پریس کلب کے سامنے مچنی چیک پوسٹ کے قریب قومی کانٹے پر کام کی بند ش کے خلاف احتجاجی مظاہراہ کیا مقررین نے کہا کہ خوگاخیل قوم کے ساتھ امتیازی سلوک اور ان کا معاشی قتل بند کیاجائے انہوں نے اعلیٰ حکام سے پر زور اپیل کی کہ کانٹاپر فی الفور کام شروع کر کے پایہ تکمیل تک پہنچایاجائے اور کہا کہ خوگاخیل قوم کی اراضی پر بے جا مداخلت برداشت نہیں کر سکتے۔ مقررینوں نے مزید کہا خوگاخیل قوم نے تحریک پاکستان کے علاوہ بہت سی قربانیاں دی ہیں کیونکہ ہم نیملکی مفادات کی خاطر حکومت پاکستان کو سینکڑو ں کنال اراضی دی ہے تاکہ اس خطے میں تجارت کو فروغ مل سکے انہوں نے کہا کہ جس جگہ پر کانٹا تعمیر کیاجاتا ہے اس جگہ کی قانونی دستاویزات ہمارے ساتھ موجود ہیں انہوں نے کہا کہ تعجب کی بات یہ ہے حکومت نے خود چند دن پہلے اس منصوبے کا افتتاح کر لیا بگر اب حکومت نے بلا کسی جواز کے اس پر تعمیراتی کام بند کیا ہے جو خوگاخیل قوم کے ساتھ نا انصافی ہے مظاہرین نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارا مطالبہ پورا نہ ہوا تو سڑکوں پر نکل ائیں گے۔