کوہاٹ کے سپوت ہمیشہ سے اپنی دھرتی ماں کے تحفظ میں پیش پیش رہے 

کوہاٹ کے سپوت ہمیشہ سے اپنی دھرتی ماں کے تحفظ میں پیش پیش رہے 

  

کوھاٹ(بیورورپورٹ)یوم دفاع کے موقع پر علاقہ استرزئی بالا سے تعلق رکھنے والے میجر خادم حسین بنگش(شہید) کی قبر پر ان کے فرزند بریگیڈئیر اختر حسین بنگش کی حاضری۔اس موقع پر گاوں کے مشران رشتہ دار اور دوست احباب بھی موجود تھے اس موقع پر بریگیڈئیر اختر حسین نے کہا کہ میرے ولد شہید نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں اگلی صفحوں پر محاز کے دوران جام شہادت نوش کیا تاریخ گواہ ہے کے کوہاٹ کے سپوت ہمیشہ سے اپنی دھرتی ماں کے تحفظ میں پیش پیش رہے ہر سال کی طرح اس سال بھی 6 ستمبر کا دن ان شہیدوں، غازیوں اور ان ماؤں، بہنوں، بیٹیوں اور بیوؤں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے جنہوں نے اپنے جگر کے ٹکڑوں کو اس جنگ میں حصہ لینے کیلئے بھیجا اور آج ایک عزم کرنے کا بھی دن ہے کہ ہم رہیں یا نہ رہیں، دشمن کو کبھی ہماری ارض پاک کی طرف میلی آنکھ ڈالنے کی بھی ہمت نہ ہو اور میری اللہ تعالی سے یہ بھی دعا ہے کہ وہ ہمیں اور ہمارے اس پیارے پاکستان کو ہمیشہ کیلئے محفوظ رکھے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -