6ستمبر کے حوالے سے چکرکوٹ بالا میں شہید عزت حسین کو خراج عقیدت پیش

 6ستمبر کے حوالے سے چکرکوٹ بالا میں شہید عزت حسین کو خراج عقیدت پیش

  

کوھاٹ(بیورورپورٹ)یوم دفاع 6ستمبر کے حوالے سے چکرکوٹ بالا میں شہید عزت حسین کو خراج عقیدت پیش کر نے کیلئے ایک پْروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی پاکستان پیپلزپارٹی اقلیتی ونگ کے صوبائی صدر پیر نصیب چند، ناظم ملک بلال حسین، اور گاؤں کے مشران اور عوام نے بھر پور شرکت کی 6 ستمبر 1965 کا دن یوم دفاع  کے طور پر منایا جاتا ھے ھم تمام پاکستانی کمیونٹی اس دن کو شایان شان مناتے ہیں کیونکہ یہ دھرتی پاکستان میں رہنے والوں کے لئے بہت پاک ھے۔ ھماری آزادی اور ملک کی سلامتی پاک فوج کی بدولت ھے جس نے اس ملک کی دفاعی صلاحیت کو مضبوط اور مستحکم کیاھوا ھے جس کی وجہ سے آج اس دنیا کے آٹھ بڑے طاقتور ممالک تو کیا ایشیاء کے اور دوسرے ممالک بھی اس طاقت کے سامنے اپنا سر جھکاتے ہیں۔ (سی پیک) کا منصوبہ بھی جلد پایہ تکمیل کو پہنچنے والا ھے جو ملک کی سلامتی کا کام کرے گا۔ پاک فوج کی بدولت ملک سے دہشتگردی میں نمایہ کمی ھوئی ھے۔ بس اب کمی ھے تو صرف ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی جس دن ملکی معیشت بہتر ھو گئی پوری دنیا میں پاکستان کا سکہ چلے گا اور یقینا" جلد ھم اپنی منزل کو پہنچیں گے ہمیں ان تمام شہداء کو اور ان کے لواحقین کو بلکل بھی نہیں بھولنا چاھئے جنہوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنے اس پیارے ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا ھم ان تمام شہداء کو اور انکے لواحقین کو یوم دفاع کے موقع پر سلام پیش کرتے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -