آج یوم ختم نبوتؐ ملتان سمیت مختلف شہروں میں تقریبات کی تیاریاں مکمل 

آج یوم ختم نبوتؐ ملتان سمیت مختلف شہروں میں تقریبات کی تیاریاں مکمل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان + راجن پور + خانیوال + کبیروالا + اڈا جھلار مدینہ (سٹی رپورٹر‘ بیورو نیوز‘ نمائندگان پاکستان) جماعت اہلسنت پنجاب کے صوبائی ناظم اعلی علامہ حافظ محمد فاروق خان سعیدی نے کہا ہے کہ قادیانی ملک وقوم کے دشمن ہیں انہیں فوری طور پر کلیدی عہدوں سے فارغ کیاجائے جبکہ فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر سے کسی قسم کی رعایت کی جائے اور (بقیہ نمبر38صفحہ 6پر)
انہیں سزا دی جائے جمیعت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما محمد ایوب مغل نے کہا کہ مقدس ہستیوں کے گستاخوں کو فوری سزا دی جائے آج سات ستمبر کو یو م تاجدار ختم نبوت بھرپور انداز میں منایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمیعت علماء پاکستان ملتان ڈویژن کے زیراہتمام حیدر پورہ میں منعقدہ تحفظ ختم نبوت سیمینار سے خطاب میں کیا جس میں قاری عبد الغفار نقشبندی، قاری سلیم اشرف انصاری، قاری رمضان عطاری، قاری محمد اقبال چشتی، قاری شوکت علی سعیدی، قاری راشد ممتاز سعیدی، قاری عارف علی سعیدی، قاری زوار سعیدی، قاری اختر رضا، قاری عبد الطیف مہروی، قاری شفقت رسول سلطانی نے بھی خطاب کیا مقررین نے اپنے اپنے خطابات میں کہا کہ ملک میں امن و امان کے قیام کے لئے فرقہ واریت کو ہوا دینے والوں کا محاسبہ کیا جائے فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی جو قبیح حرکت کی گئی اس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے تمام اسلامی حکمران بے حسی چھوڑ کر توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کے خلاف متحد ہو کر اپنا کردار ادا کریں اور فرانس پر دباؤ ڈالیں کہ ایسے عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائے۔ مجلس احرارکبیروالا، تحفظ ختم نبوتؐ کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت ؐ سیمینار آج شام 5بجے مقامی راہنماء ملک فارو ق احمد کی رہائشگا ہ پر منعقدہ ہو گا۔ آج بعد نماز عصر ختم نبوت چوک راجن پور میں عظیم الشان ختم نبوت کانفرنس منعقد کی جائے گی کیونکہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد ہے اور تحفظ ختم نبوت ہر مسلمان کا فرض ہے یہ بات عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے ضلعی امیر صاحبزادہ خلیل الرحمٰن صدیقی اور ڈویڑنل امن کمیٹی کے رکن علامہ قاری نور الحسن رحیمی اور علامہ مولانا محمد بخش نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ میڈیا سیل میں اپنی ایک پریس بریفنگ میں کیا انہوں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ملک میں فرقہ واریت کی سازش کی جارہی ہے مسلمان متحد ہو کر فرقہ واریت سازش کو ناکام بنانا ہوگا اس موقع پر مرکزی نعت کمیٹی کے صدر مشتاق رضوی قادری ڈی ایم سی کے چیئرمین طاہر حسین چانڈیہ وائس چیئرمین سید ارشد گیلانی  صدر چوہدری اظہار احمد اور  سیکرٹری جنرل راو کلیم رضا سیکرٹری اطلاعات رانا شفیق اور ثقلین شوکت بھٹی بھی موجود تھے۔ ملک بھر میں یوم ختم نبوت آج مذہبی جوش وجذبہ سے منایا جائیگا اس روز ملک بھر میں قادیانیوں کو کافر قرار دیاگیا مختلف مذہبی جماعتوں کی جانب سے اس سلسلے میں خصوصی تقریبات کا اہتمام کیا جائیگا جبکہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیراہتمام تمام اضلاع میں ختم نبوت کا نفرنسیں منعقد کرنے کیلئے بھی کہاگیا ہے۔ دریں اثناء ملک بھر کی طرح کبیروالا شہر اور گردونواح میں ”یوم تحفظ عقیدہ ختم نبوتؐ‘ مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جائے گا،دینی مدارس،مساجد میں ”شہدائے تحریک ختم نبوتؐ‘کے لئے  قرآن خوانی ودعائیہ اجتماعات منعقد ہوں گے اور منعقدہ تقریبات میں علماء کرام،مذہبی وسماجی رہنمااور مختلف تنظیموں کے عہدیداران قرآن وسنت کی روشنی میں ”عقیدہ ختم نبوت ؐ“کی اہمیت،تحفظ کی اہمیت بیان کریں گے۔
تیاریاں