خانپور میں جمعیت علمائے (س) کے زیر اہتمام  ریلی‘ شرپسند عناصر کو سزا دینے کا مطالبہ

 خانپور میں جمعیت علمائے (س) کے زیر اہتمام  ریلی‘ شرپسند عناصر کو سزا دینے ...

  

 خان پور (نامہ نگار)6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پرخان پور میں جمیعت علماء اسلام (س) کے زیر اہتمام دفاعِ پاکستان، دفاعِ اہلبیتؓ و دفاعِ صحابہؓ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت شیخ الحدیث و تفسیر استاذ العلماء جمعیت(بقیہ نمبر37صفحہ 6پر)

 علماء اسلام (س) کے مرکزی سرپرست اعلیٰ حضرت مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی نے کی ریلی جامعہ عبداللہ بن مسعود سے شروع ہو کر دین پور چوک، دوآبہ پلی سے ہوتی ہوئی نواں کوٹ چوک پر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں اہلسنت و الجماعت کی تمام جماعتوں کے قائدین و کارکنان نے کثیر تعداد نے شرکت کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حضرت مولانا مفتی حبیب الرحمن درخواستی نے کہا کہ پاکستان ہمارا ہے اور اس کی حفاظت کی ذمہ داری بھی ہم سب پر لازم ہے ہم اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر کے پاکستان کے چپے چپے کی حفاظت کریں گے انہوں نے کہا کہ 6ستمبر 1965 ء کی جنگ میں بطور رضاکار میں نے بذات خود شرکت کی تھی اور پاک آرمی کے شانہ بشانہ رہا انہوں نے کہااہلبیتؓ، صحابہؓ، امہاۃ المومنین ؓدین حق کا معیار اور بنیاد ہیں جن کے بغیر دین کا دفاع ناممکن ہے کچھ شر پسند عناصر جو ملک اور ملت دونوں کے دشمن ہیں انہوں نے صحابہ کرامؓ کی مقدس شخصیات کی گستاخیاں کیں اور ان کی شان میں نازیبا الفاظ استعمال کیے جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے شر پسند عناصر کے خلاف فی الفور قانونی نوٹس لیا جائے اور ان کو سخت سے سخت سزائیں دی جائیں پاکستان علماء کونسل کے مرکزی وائس چیئر مین علامہ عبدالکریم ندیم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم پاک فوج کے شہدا کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں جہاں بھی ہماری ضرورت پڑے ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ صحابہ ؓ کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے محرم الحرام کے جلوسوں اور چند مجالس میں مقدس شخصیات کے بے حرمتیاں کی گئیں جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں، جمعیت الحدیث کے مرکزی رہنما حافظ محمد عاصم شاہین نے اپنے خطاب میں کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ سب کو اپنے فروعی اختلافات بھلا کر دین اسلام کی سربلندی کے لیے یکجا ہونا چاہیے ہم دشمن اسلام کو بتانا چاہتے ہیں کہ مقدس شخصیات کے خلاف جہاں پر بھی گستاخیاں کی جائیں گی ہم سب مل کر ان کا تعاقب کریں گے جمعیت علماء اسلام جنوبی پنجاب کے امیر مفتی اسعد درخواستی نے اپنے بیان میں کہا کہ مقدس ہستیوں کا احترام ہم سب پر لازم اور ملزوم ہے اور ان کے ساتھ بغض اور عناد رکھنے والے دین اسلام اور پاکستان دونوں کے دشمن ہیں جوکہ اسلام کا لبادہ اوڑھ کر مسلمانوں کو ورغلانے کی کوشش کر رہے ہیں حکومت کو چاہیے کہ ان شر پسند عناصر کو قانونی کٹہرے میں لائیں اور ان کو فی الفور گرفتار کیا جائے جو گھر اور در والوں کے اندر بگاڑ پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، ضلع رحیم یا رخان امن کمیٹی کے ممبر قاضی خلیل الرحمن سراجی نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم پاکستان کا بھی تحفظ کریں گے اور مقدس شخصیات کا بھی تحفظ کریں گے اور جو شر پسند عناصر پاکستان اور مقدس شخصیات کے خلاف امت کو بہکائے گا ہم اس کی سرکوبی کریں گے، جمعیت اہلحدیث کے رہنما خواجہ محمد راشد ایوب نے اپنے خطاب میں کہا کہ تمام سیکورٹی اداروں کو چاہیے کہ جو بھی اور جہاں پر بھی پاکستان کے خلاف یا مقدس شخصیات کے خلاف گستا خیاں کر رہا ہے ان کو فی الفور گرفتار کریں اور نشان عبرت بنائیں تاکہ کوئی شرپسند بھی اس ملک کے اندر انتشار پھیلانے کی کوشش نہ کر سکے، ریلی سے مفتی سیف اللہ عظیمی، مولانا حسین احمددرخواستی، مولانا ایاز احمد مدنی، خواجہ عبدالسلام، مولانا محمد ناصر، قاری احتشام الحق فاروق، مولانا معاویہ قادر ڈاہر، پیر مفتی ارشد درخواستی نقشبندی، مولانا محمد احمد ندیم، مولانا ارشاد احمد دین پوری، مولانا عبداللہ بڈانی، مولانا حق نواز صدیقی، مفتی محمد صدیق درخواستی، قاضی رفیق احمد، مولانا شکیل احمد مدنی و دیگر علماء نے بھی خطابات کیے اس ریلی میں سلیم مہر اور سعد اللہ ندیم نے پاکستان کے حق میں ملی نغمے اور صحابہ کرام ؓ کی شان میں نذرانے گلہائے عقیدت پیش کی، ریلی میں پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور شرکاء نے تحصیل انتظامیہ کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ریلی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -