حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے تمام  وسائل بروئے کار لا رہی ہے‘ مسز شاہدہ احمد

 حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے تمام  وسائل بروئے کار لا رہی ہے‘ مسز شاہدہ ...

  

خانیوال(بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ یوم دفاع ہمیں پاک فوج کے شہداء کی عظیم قربانیوں کی یاد دلا تاہے۔ضرورت اس بات کی ہے کہ قیام پاکستان کے جذبہ (بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)

حب الوطنی کو ازسرنو اجاگر کیاجائے۔ حب الوطنی کا جذبہ زندہ ہو تو دنیا کی کوئی طاقت بھی مد مقابل نہیں ٹھہر سکتی۔وہ تقریب میں خطاب کررہی تھیں۔انہوں نے کہاکہ کرپشن کی دلدل میں ڈوبے ہوئے معا شرے اوراداروں کو کرپشن سے پاک کرنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں احتساب کا عمل جاری ہے۔وہ وقت دور نہیں جب پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑاہوگا۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کراچی میں اربوں روپے کا پیکیج اعلان کرکے واضح کردیاکہ وہ عوامی مسائل حل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کا ر لارہے ہیں۔

شاہدہ احمد

مزید :

ملتان صفحہ آخر -