علی پور: اسسٹنٹ کمشنر کی خود کشی  کی کوشش کرنے والی خاتون کے  گھر آمد‘ مالی امدادد ینے کا بھی اعلان

علی پور: اسسٹنٹ کمشنر کی خود کشی  کی کوشش کرنے والی خاتون کے  گھر آمد‘ مالی ...

  

 علی پور(نمائندہ پاکستان) اسسٹنٹ کمشنر علی پور 8 بچوں سمیت خود کشی کرنے والی خاتون کے گھرپہنچ گئے،گھر کی چار دیواری فرش بجلی کی فراہمی اور مالی امداد کی فراہمی (بقیہ نمبر41صفحہ 6پر)

کو یقینی بنانے کا عزم،اسسٹنٹ کمشنر مبین احسن نے متاثرہ خاتون کو 10 ہزار کا راشن اور نقد امداد بھی کی، علی پور سے تنظیم واحدۃ المسلمین  اور دیگر تنظیموں کی طرف سے بھی متاثرہ خاتون کو امداد کا سلسلہ جاری ہے، تفصیلات کے مطابق علی پور موضع غوث پور کی رہائشی خاتون شاہینہ بی بی اپنے بچوں کے ہمراہ غربت کی وجہ سے ہیڈ پنجند پر خود کشی کرنا چاہتی تھی تو موقع پر موجود پولیس کانسٹیبل صفدر نائچ نے انہیں خود کشی کرنے سے بچا لیا جس پر ایم این اے عامر طلال گوپانگ نے اپنے نمائندے کے توسط سے 20 ہزار روپے امداد بھجوائی تھی اسسٹنٹ کمشنر علی پور مبین احسن نے متاثرہ خاتون کے گھر گئے گھر جا کر امداد کی اسسٹنٹ کمشنر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ متاثرہ خاتون کو بیت المال سے امدادی مال کی فراہمی کیلئے ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ کی طرف سے سم نمبری0302-0176989  جاری کر دی گئی ہے جس پر مخیر حضرات رابطہ کر کے خاتون کی امداد کر سکتے ہیں اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر خاتون کے گھر کی چار دیواری، پختہ فرش، پانی کا نلکا، بجلی فراہمی کے احکامات بھی دئیے۔ علاوہ ازیں تنظیم واحدۃ المسلمین، مخیر حضرات نے اوچ شریف سے مہر خادم حسین، پھلن شریف سے علی رضا، گھلواں اور ڈی جی خان سے  مخیر حضرات نے خاتون کو پچاس ہزار روپے کی امداد دی معززین علاقہ، سابق ضلعی چیئرمین سردار حافظ محمد عمر خان گوپانگ، ملک جمیل پنوہاں، ملک خادم حسین مکول، سید طاہر رضابخاری ایڈووکیٹ،ملک محمد ایاز کھلنگ،ملک محمد حسین کھلنگ، ملک الطاف حسین کھلنگ، ملک عطاء محمد کھلنگ و دیگر نے اسسٹنٹ کمشنر کے اقدام کو سراہا ہے۔

اعلان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -