مظفر گڑھ میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب

 مظفر گڑھ میں یوم دفاع کے حوالے سے تقریب

  

 مظفرگڑھ(نامہ نگار)سابق صوبائی پارلیمانی سیکرٹری میاں امتیاز علیم قریشی نے آزاد میڈیا گروپ خان گڑھ کے زیراہتمام(بقیہ نمبر42صفحہ 6پر)

 یوم دفاع کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 6 ستمبر کا دن عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والا قابل فخر دن ہے۔  یہ دن ہمیں اْن عظیم شہداء  کی یاد دلاتا ہے جو 55 سال قبل دشمن کے بزدلانہ حملے کو شجاعت اور جواں مردی سے ناکام بناتے ہوئے اپنی جانیں اس مادر وطن پر نثار کر گئے تھے۔ پاکستان عوامی راج پارٹی کے مرکزی راہنما ڈاکٹر عبد الرشید شیخ نے کہا کہ یہ اْنہی شہداء  کی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ ہمارے فوجی زمانہ امن میں بھی وطن کے لئے جانیں قربان کر رہے ہیں کیونکہ ہمیں متعدد نادیدہ دشمنوں کا سامنا ہے۔ رانا فرزند علی ضلعی صدر ہیڈماسٹرز ایسوسی ایشن مظفرگڑھ نے کہا کہ ملک میں امن برقرار رکھنے کے لئے ہماری فوج دشمن سے مسلسل بر سر پیکار ہے، قوم متحد ہو کر فوج کی پشت پناہی کرے۔ اگر سیاست دان سیاسی میدان پوری طرح سنبھال لیں تو ہماری فوج زیادہ فوکس ہو کر دشمنوں سے لڑ سکتی ہے۔ چیئرمین پنجاب وکلاء  محاذ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ نے کہا کہ چھ ستمبر وہ عظیم دن ہے جب مادر وطن کے شاہینوں نے دشمن کے دانت کھٹے کر کے اس کے ناپاک منصوبوں پر پانی پھیر دیا تھا۔ وطن کے بہادر سپوتوں کے کارناموں کی لازوال داستانوں کو رہتی دنیا تک جرات و بہادری کی جاویداں مثالوں کے طور پر یاد رکھا جائے.چیئرمین آزاد میڈیا گروپ نواب سیف اللہ خان لوہانی نے کہا کہ ہمارے لئے وہ سپاہی قابل فخر ہیں جو اپنی زندگی کا بہترین حصہ ہماری جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت میں گزار دیتے ہیں۔  ہمارے نوجوان پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو ادا کرنے کا قرینہ فوجی افسران سے سیکھ سکتے ہیں۔ مقررین صدر آزاد میڈیا گروپ ملک اجمل شہزاد, صدر پی ٹی یو مرکز خان گڑھ سید انتصار مہدی, خواجہ عبدالکریم, سابق سٹی ناظم عبدالقیوم خان, ریٹائرڈ پوسٹ ماسٹر محمد ایوب خان ملیزئی, رانا محمد وقاص فرزند چیف ایڈمن وکیل ہائر سکینڈری سکول خان گڑھ, کریم بخش کھچی سوشل ویلفئیر آفیسر آرمڈ سروسز بورڈ, قاری خالد محمود ضیاء, شیخ محد وقاص جنرل سیکرٹری, شیخ عمر علی, شیخ محمد وقاص, خواجہ عتیق الرحمن, رانا اشفاق شکور اور میاں کاشف درگھ نے کہا کہ یوم دفاع پاکستان ہمیں بتاتا ہے کہ اگر جذبے سچے ہوں، ارادے مضبوط ہوں تو تعداد میں کم ہونے کے باوجود دشمن پر فتح حاصل کرنا مشکل نہیں ہوتا۔ 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -