حکومت نے معاشی و سفارتی طور پر کمزو ر ملک کو بھنگ معیشت پر لگا دیا: احسن اقبال 

        حکومت نے معاشی و سفارتی طور پر کمزو ر ملک کو بھنگ معیشت پر لگا دیا: احسن ...

  

 نارووال(آئی این پی) مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے پاکستان کو معاشی و سفارتی طور پر کمزور کر دیا ہے،بھارت نے وہ قدم اٹھایا جس کی 72 سال جرات نہ کر سکا، موجودہ حکمرانوں نے پاکستان کے دفاع کو داو پر لگا دیا ہے، حکومت کی بدترین معاشی پالیسیوں کے وجہ سے پاکستان کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں،مضبوط معیشت کے بغیر ملک کی مسلح افواج کیلئے تنہا دفاع کو یقینی بنانا مشکل ہو جاتا ہے، معیشت کو کھوکھلا کر کے یہ قوم کو اب بھنگ معیشت کی نوید سنا رہے ہیں، اسی بھنگ معیشت کا ایک نمونہ کراچی میں (بقیہ نمبر44صفحہ 6پر)

 1100ارب کا پیکج ہے۔ گزشتہ روزاحسن اقبال نے حوالدار ناصر حسین شہید کی قبر پر فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہم تمام شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں  جنہوں نے پاکستان کی آزادی، سالمیت کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دی۔ شہیدوں کی روحیں حکومت سے سوال کرتیں ہیں کشمیر کہاں ہے؟۔ آج قومی سلامتی کا دارومدار ٹینکوں، میزائلوں، گولوں اور جہازوں سے زیادہ معاشی طاقت پر ہوتا ہے، نااہل و ناکام حکمران آج پاکستان کے کلیدی مفادات کے لیے خطرہ بن چکے ہیں،ہم اس بوجھ کو کتنی دیر برداشت کریں گے؟۔وہ کشمیر کہاں ہے جس کو سکیورٹی کونسل نے متنازعہ قرار دیا؟،کیونکر عمران نیازی کی حکومت ایک سال مسئلہ کشمیر پہ سوئی رہی،بھارت پراتنا دباو کیوں نہیں ڈالا کہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو ختم ہوتا۔انہوں نے کہا کہ عمران آحمد نیازی صاحب آپ نے جو کراچی میں 1100ارب کا پیکج دیا ہے اس کا پیسہ کہاں ہے؟، آپ نے تو خزانہ خالی کر دیا ہے۔ذرا ہمیں یہ سمجھا دیں یہ 1100ارب روپے آپ کہاں سے نکالین گے؟،یا پھر کراچی پیکج بھی بھنگ معیشت کا خواب ہے جو آپ نے کراچی والوں کو دکھایا ہے۔گورنر ہاوس کے پرفضا لان پر بیٹھ کر 1100 ارب کا لالی پاپ سنایا اورواپس آ گئے،افسوس ہے آپ کو پاکستان کے عوام سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ آپ کو صرف اپنی کرسی سے اور اپوزیشن کی کردار کشی اور جھوٹے کیس بنانے سے دلچسپی ہے۔

احسن اقبال

مزید :

ملتان صفحہ آخر -