گگو منڈی: کلاس فیلو سے بدفعلی کرنیوالے چار اوباشوں پر مقدمہ‘ ایک گرفتار 

گگو منڈی: کلاس فیلو سے بدفعلی کرنیوالے چار اوباشوں پر مقدمہ‘ ایک گرفتار 

  

 گگو منڈی(نامہ نگار)ہاتھ پاؤں باند ھ کر کلاس فیلو سے بد فعلی کرنے والے چار اوباشوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تفصیلات کے مطابق چک نمبر255۔ای بی کے رہائشی نویں کلاس کے طالب علم (ط)کو اس کے کلاس فیلوز بلال گجر،نوید،سعید اور شاہد سیر کے بہانے گھر سے لے گئے اور قریبی گاؤں کی فصلوں میں لے جا کر ہاتھ پاؤں باندھ کر بد فعلی کا نشانہ(بقیہ نمبر50صفحہ 7پر)

 بنا ڈالا اور اس مکروہ فعل کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد قانون حرکت میں آ گیا اور ایس ایچ او گگو منڈی عبدالباری گجر نے فوری طور پر مقدمہ نمبر594/20بجرم377ت پ درج کر کے ایک ملزم سعید ولد شفیق کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کی ہدائت پر خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ڈی پی او وہاڑی نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندان کے ساتھ پولیس کی مکمل کوارڈینیشن ہے ملزمان کتنے ہی با اثر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور انہیں قرار واقعی سزا دلانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔

گرفتار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -