کوٹ ادو: بارش کے بعد انتظامیہ غائب‘ گلی‘ محلوں میں پانی‘ صورتحال سنگین

   کوٹ ادو: بارش کے بعد انتظامیہ غائب‘ گلی‘ محلوں میں پانی‘ صورتحال سنگین

  

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)باشہر بھر میں نکاسی آب کا مناسب انتظام نہ ہونے کی وجہ سے7روز قبل ہونے والی بارش نے میونسپل کمیٹی انتظامیہ کا پول کھول دیا،شہر کے بیشتر مقامات پر بارش کاپانی جمع ہو نے سے متعدد علاقے زیر آب ہیں جبکہ شہر سے گزرنے والے بائی پاس نزد ریلوے اسٹیشن پر بارش کا پانی تالاب کی شکل اختیار کرچکا ہے جسکی وجہ سے ٹریفک (بقیہ نمبر52صفحہ 7پر)

کی روانی سمیت شہریوں کو آنے جانے میں شدید دشواری ہے، دوسری جانب نکاسی آب کا کوئی انتظام نہ ہونے سے،بستی سندھی،رحمت کالونی،وارڈ نمبر6، پتل روڈ سینما روڈ،بستی گانمن شاہ،محلہ ککے والا، گلی ڈاکٹر منیر افتاب والی بھی بارش کے پانی سے تا حال بھری ہوئی ہیں جس پر مکینوں کا آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے،اس بارے شہریوں محمد آصف گرمانی،وسیم احمد رونگھا،محمد ریاض چانڈیہ،قاسم راز،رانا گل شیر احمد،رانا صادق سندھی،احسان دانش،رانا سلیم،کلیم اللہ، محمد راشد،محبوب احمد ودیگر نے کہا کہ میونسپل کمیٹی انتظامیہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف تو میونسپل کمیٹی کوکروڑوں کے فنڈز ملتے ہیں جو کہ بندر بانٹ کئے جارہے ہیں دوسری طرف لاکھوں روپے شہریوں سے ٹیکس لینے کے باوجود بھی میونسپل کمیٹی انتظامیہ شہریوں کو بنیادی سہولیات دینے میں ناکام ہو چکی ہے شہر بھر میں بارش کے پانی سمیت گندگی کے ڈھیر ہیں،انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سمیت کمشنر ڈیرہ غازی خان،ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ انجینئر امجد شعیب خان ترین،اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو ڈاکٹر فیاض علی جتالہ،چیف افیسر بلدیہ کوٹ ادو سید سلیم بخاری سے مطالبہ کیا کہ کوٹ ادو شہر میں جمع ہونے والا بارش کا پانی نکالا جائے اور سیوریج کا نظام ٹھیک اور نالوں کی صفائی کرائی جائے اور شہر بھر میں لگے گندگی کے ڈھیر اٹھوائے جائیں۔

بیماریاں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -