ڈیرہ غازیخان میں ”پاک فوج  زندہ باد“ ریلی فلک شگاف نعرے

   ڈیرہ غازیخان میں ”پاک فوج  زندہ باد“ ریلی فلک شگاف نعرے

  

 ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ) ڈیرہ غازی خان میں،یوم دفاع کو بھرپور طریقے سے منایا گیا۔رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ کی قیادت  میں ''پاک فوج زندہ باد'' ریلی نکالی گئی جس میں  زندگی کے ہر (بقیہ نمبر45صفحہ 6پر)

شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے۔شرکاء نے پاک فوج کے حق میں پینا فلیکس اٹھائے ہوئے تھے۔ایم پی اے ڈاکٹر شاہینہ نجیب کھوسہ نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں نے ملک کو ناقابل تسخیر بنادیا ہے۔قوم کا ہر فرد ملک کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گا۔ملک دشمن عناصر کو۔سمجھ لینا چاہیے کہ ان کا مقابلہ صرف پاک فوج نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم سے ہے۔ریلی کے شرکاء نے فلک شگاف نعروں سے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔

نعرے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -